حکمران اب تک لیے جانے والے قرضوں کا حساب دیں، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران اب تک لیے جانے والے قرضوں کا حساب دیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مفاد پرستوں نے ملک تباہ کر دیا، تینوں جماعتیں اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ملک کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا، ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی اپنی کارکردگی بتائیں، ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ کا نصف سود سمیت قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے، حکمران اب تک لیے جانے والے قرضوں کا حساب دیں، بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ریفارمز کے فوری بعد انتخابات کا انعقاد ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے سرمایہ کاری رک گئی، معیشت میں بہتری لانے کے لیے اسلامی ماڈل اپنانا ہو گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں