پی ٹی آئی ایم این ایز کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں ؟؟ مریم نواز نے سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم اور ان کی پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا خون چوسنے والے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں، نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران خان اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے استفسار کیا ہے کہ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں