ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے نہیں بلکہ ۔۔۔۔حیران کن مقصد اور خوبیوں والی بس سروس شروع ۔۔۔پہلے ہی دن تمام ٹکٹ فروخت

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغازہوا ہے جس میں لوگ بیٹھ کر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں لیکن یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ

گھوم پھر کر واپس آئے گی۔ کمپنی کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو شہری زندگی کی تیزرفتاری سے بہت پریشان رہتے ہیں اور رات کو بھی بے خوابی سے پریشان رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے لمبے سفروالی پرسکون بس سروس شروع کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ان کے صارفین کہتے ہیں کہ انہیں بس کے طویل سفر میں نیند آجاتی ہے اور وہ اسی لیے بس کی نیند آزمانا چاہتے ہیں۔ٹکٹ کی قیمت 15 سے 51 ڈالررکھی گئی ہے جس میں وہ اوپراورنیچے والے حصے میں بیٹھ سکتے ہیں۔ مسافر اپنا سامان لاسکتے ہیں جس میں شور کم کرنے کے لئے کانوں کے پلگ اورکپڑے کے چشمے بھی لاسکتے ہیں۔ بس پرسکون راہ پر پانچ گھنٹے تک چلتی رہتی ہے۔گزشتہ ہفتے جب کمپنی نے اپنی سروس کا آغاز کیا تو اس کے تمام ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے تھے۔۔کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے آرام طلبی کی۔ان کی کوشش ہوتی ہے کہ بس بستر پر لیٹے رہیں، کام پر نہ جائیں، گھر کا کوئی کام نہ کریں، بستر ہو ، موبائل ہو اور سامنے ٹی وی کھلا ہو۔۔اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔بدلتے موسم ہوں یا بدلتے لوگ، بیمار کرکے ہی جاتے ہیں۔۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں