ادب اطفال کا اثاثہ تحریر: فاکہہ قمر

www.akhtarsardar.com
دیکھنے والی آنکھ کو کسی کی دلیل یا وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بڑے کام منہ سے بولتے ہیں۔ ہر کام تاریخ ساز نہیں ہوتا۔ لاکھوں کے بعد ایک کام ایسا سامنے آتا ہے، جو نصیب والوں کے حصے میں آتا ہے۔
ادب اطفال کی تاریخ ساز کتاب آپ بیتیاں منظر عام پر آچکی ہے۔شکر الحمداللہ۔ ادبِ اطفال کی تاریخ میں یہ تاریخ سہنری حروف سے ہمیشہ یاد رکھی جاۓ گی ۔کیوں کہ ادب اطفال کے ایک اہم اور بڑے کام کی آج تکمیل ہوئی ۔ اگرچہ آپ بیتیوں کی کتاب کا پہلا حصہ 6 سال قبل شائع ہوچکا ہے ، مگر دوسرا حصہ اس سے کہیں زیادہ ضخیم اور شان دار ہے.
اس منصوبے کا آغاز 1999 میں ہوا جب کہ 2015 میں اس کا پہلا ایڈیشن شائع کیا گیا۔اس میں 14 نامور قلم کاروں کی آپ بیتیاں شامل کی گئی تھیں۔یہ کتاب کا دوسرا والیم ہے جو کہ نہایت ہی ضحیم ہے،اس کےکل سات سو صفحات ہیں۔اس میں موجودہ سینئرز اور جونیئرز کی تیس کے قریب آپ بیتیاں شامل ہیں۔جن کی نام درج ذیل ہیں:
1. نسیم حجازی
2. محمود شام
3. نذیر انبالوی
4. ڈاکٹرافضل حمید
5. نوشاد عادل
6. ڈاکٹر عبدالرّب بھٹی
7. امجد جاوید
8. خلیل جبّار
9. یاسمین حفیظ
10. عبداللہ ادیب
11. جاوید بسّام
12. عارف مجید عارف
13. ناصر زیدی
14. عبدالصمد مظفّر
15. نورمحمد جمالی
16. صالحہ صدیقی
17. روبنسن سیموئل گل
18. ظہورالدین بٹ
19. حاجی عبدالطیف کھوکھر
20. سیدمظہر مشتاق
21. رؤف اسلم آرائیں
22. تسنیم جعفری
23. سیدآصف جاوید نقوی
24. محمد اکمل معروف
25. علی عمران ممتاز
26. راحت عائشہ
27. فہیم زیدی
28. غلام زادہ نعمان صابری
29. رضیہ خانم
30. ذوالفقار علی بخاری
معروف مصنف نوشاد عادل کا کہنا ہے کہ:
یہ تقریبات ، یہ ایوارڈز ، یہ تنظیمیں ، یہ عہدے اپنی جگہ اہم ، لیکن ایک ٹھوس کام کے آگے ان کی کوئی اہمیت نہیں۔ تقریب چند گھنٹے زندہ رہتی ہے ، اس کے بعد سوشل میڈیا ، اخبارات میں کچھ شور کے بعد قصہ پارینہ بن جاتی ہے۔
لیکن یہ کام ہمیشہ تر و تازہ رہے گا ۔ ہر صوبے ، ہر شہر ، بڑی لائبریریوں میں ، کالجز اور یونیورسٹیز میں ، ویب سائٹس پر ، مضامین میں ، کالمز میں ۔۔۔۔ کبھی پرانا نہیں ہوگا ۔
آپ ادب سے وابستہ ہیں تو آپ کا بطور ادیب یہ بھی فرض بنتا ہے کہ جو بھی نئی روایت یا رجحان سامنے آتا ہے تو اس کی بھرپور طورپر پذیرائی کریں۔ محبوب الہی مخمور اورنوشاد عادل کا نام اورکام قابل تحسین ہے۔محبوب الہی مخموراورنوشاد عادل نے ادیبوں کے حالات زندگی سامنے لاکرجو اُن کوخراج تحسین پیش کیا ہے وہ آج تک بہت کم ادارے اورافراد کر سکے ہیں۔
ہمارا فرض ہے ہم اس رواہت کا نہ صرف حصہ بنیں بلکہ اس کا بھرپور پرچار بھی کریں،آئیں ہم سب مل کر اس تاریخ ساز کتاب کو تاریخ کا حصہ بنائیں۔اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔یہ کتاب ہم سب کی کتاب ہے،بطور معاونین ہم سب اس میں شامل ہیں،اس کتاب کی مکمل تشہیر ہمارا فرض ہے۔
اپنی ڈی پی کو اس خوبصورت کتاب کی تصویر سے آراستہ کریں،خود بھی خرید کر اس کو پڑھیں اور اپنے پیاروں کو بطور تحفہ بھی دیں۔آپ بیتیاں” حصہ دوم 704 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 120 صفحات پر ادیبوں اور مدیران کی نایاب تصاویر شامل ہیں۔ ہارڈ بائنڈنگ، بہترین لے آؤٹ، دیدہ زیب سرخیاں، دیدہ زیب پرنٹنگ، بہترین کاغذ اور شاندار سرورق کے ساتھ اصل قیمت 1200روپے خصوصی رعایتی قیمت صرف 700 روپے مع رجسٹرڈ ڈاک خرچ۔ اس کتاب کے مدیران محبوب الہی مخمور اورنوشاد عادل جب کہ ذوالفقارعلی بخاری معاون مدیرہیں۔
اس معلوماتی اور دل چسپ کتاب کو درج ذیل پتے سے براہ راست منگوا یا جا سکتا ہے:
الہٰی پبلی کیشنز
95۔R. سیکٹرB۔ 15، بفرزون، نارتھ کراچی۔پاکستان
واٹس ایپ نمبر: 0333.2172372
ای میل: [email protected]

1 Comment

  • بیشک آپ بیتیاں ادب کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی تصنیف ہے اس کی قدرومنزلت کا اندازہ آنے والی نسلوں کو ہوگا۔ محبوب الہٰی مخمور، نوشاد عادل اور ذوالفقار علی بخاری کو اس اعلیٰ کاوش پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں

اپنی رائے کا اظہار کریں