چیچہ وطنی میں دلہا شادی کے عین موقع پر جاں بحق ہو گیا

چیچہ وطنی میں دلہا شادی کے عین موقع پر جاں بحق ہو گیا

In Chichawatni, the bridegroom died on the spot

دلہا شادی کے تین موقع پر جاں بحق ہو گیا،خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر خوشیاں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ دلہپا دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا۔نواحی گاؤں کے L-4/14 کے رہائشی کاشف انصاری کی گذشتہ روز شادی تھی۔

بارات جانے سے قبل وہ باتھ روم گیا۔کافی دیگر بعد یکھا تو وہ باتھ روم کے اندر ہی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ چکا تھا،اس طرطرح خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔دلہے کی موت کے بعد خوشیاں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا۔ جہاں کچھ دیر قبل خوشیاں کے شادیانے بج رہے تھے وہاں اب غم کی فضاء قائم ہے۔

خاندان میں سے کوئی بھی یقین نہیں کر رپا رہا کہ جس نوجوان کی شادی کی تیاریاں اتنے روز سے جاری تھیں وہ شادی کے روز ہی اللہ کو پیارا ہو گیا۔

نوجوان دلہے کے اہلخانہ بھی شدید صدمے کی حالت سے دوچار ہیں۔ نوجوان دلہے کی اچانک موت پر لوگوں کی جانب سے بھی شدید دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اہلخانہ کے لیے دعا کی جا رہی ہے کہ اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس سے قبل رینالہ خورد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس نے لوگوں آبدیدہ کر دیا تھا۔بتایا گیا کہ رینالہ خورد میں دولہا شادی کے روز ہی اللہ کو پیارا ہو گیا۔

نوجوان کی موت رینالہ خورد کسان اڈا کے پاس موٹر سائیل اور بس میں تصادم کے نتیجے میں ہوئی۔ موٹر سائیکل سوار نوجوان 23ٹو ایل کا رہائشی تھا جس کی آج شادی تھی۔ نوجوان شہر میں تیار ہونے کے لئے آیا ہوا تھا اور واپسی پر گھر جا رہا تھا جہاں موت اس کا مقدر بن گئی۔ نوجوان دلہا موٹرسائیل پر سوار تھا کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس سے قبل دنیا پور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں گیس لیکج سے دولہا جان کی بازی ہار گیا تھا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں