جی سی یونیورسٹی کے شعبہ جعغرافعہ کے وفد کا گوہر ٹیکسٹائل ملز کا معلوماتی دورہ

akhtarsardar.com

فیصل آباد( نمائندہ خصوصی ) شعبہ جعغرافعہ کے طلبا و طالبات کا گوہر ٹیکسٹائل ملز کا ایک روزہ معلوماتی دورہ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ جعغرافعہ کے صنعتی جعغرافعہ کا علم رکھنے والے طلبہ و طالبات کا اپنے لیکچرار عائشہ ریاض اور افراء کنول کی سر پرستی میں گوہر ٹیکسٹائل ملز کا دورہ کیا گیا۔

جہاں پر طالب علموں نے کپاس سے دھاگہ بننے کا طریقہ کار ملاحظہ کیا اور دھاگے سے مکمل کپڑا بننے تک کے تمام مراحل کا بخوبی جائزہ لیا۔گوہر ٹیکسٹائل ملز کے ایک روزہ معلوماتی دورے پر کوالٹی اشورنس آفیسر، احمد بلال، مینجر شاہد اور پرچیسنگ آفیسر ساجدسے طلبا وطالبات نے فیکٹری کے ڈیپارڑمنٹس اور ان کے دیگر امور کی تفصیلات سے بھی آگاہی حاصل کی۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں