صدر بار چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ نے 1980میں قائم ہونے والی بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی میں وکلاء کے لیے ڈسپنسری اور 1122ریسکیو فرنٹ ڈیسک کا افتتاح کروا کرتاریخ رقم کر دی ۔

Inauguration of Dispensary and 1122 Rescue Front Desk

Dispensary and 1122 Rescue Front Desk inaugurated.

چیچہ وطنی :صدر بار جناب چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ نے 1980؁ء میں قائم ہونے والی بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی میں وکلاء کے لیے ڈسپنسری اور 1122ریسکیو فرنٹ ڈیسک کا افتتاح کروا کرتاریخ رقم کر دی۔

Inauguration of Dispensary and 1122 Rescue Front Desk

Inauguration of Dispensary and 1122 Rescue Front Desk

صدر بار نے جناب محمد ارم ایاز صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب سے افتتاح کروایاجوچوہدری نواب دین سندھو ایڈووکیٹ سینئر ممبر ایگزیکٹو نے ملکی سلامتی اور بار کی سلامتی کیلئے دعا کروائی۔سیشن جج صاحب کو ریسکیو 1122 کے چاک و چو بند دستے نے سلامی دی ۔

 

اس سے قبل تحصیل کچہری میں یہ سہولت موجود نہ تھی لیکن صدر بار جناب چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ نے دن رات کوشش کرکے نہ صرف ڈسپنسری اور 1122ریسکیوفرنٹ ڈیسک کی منظوری کروائی

 

بلکہ اس منصوبہ کے لیے بلڈنگ بھی حاصل کی وکلاء کو اس معاشرے کا اہم ستون ثابت کرنے کیلئے تحصیل کچہری میں اتنے ترقیاتی کام کروائے کہ اس سے قبل چیچہ وطنی بار کی تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہ ہوئے تھے ۔

 

محمد ارم ایاز صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ہمراہ صدر بار کی خصوصی دعوت پر چیچہ وطنی بار سے ٹرانسفر ہونے والے جج جناب چوہدری محمد وسیم انجم ایڈیشنل سیشن جج صاحب کے ساتھ چیچہ وطنی بار میں تشریف لائے جہاں پران کا صدر بار چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ ۔

 

سیکرٹری بارچوہدری مشتاق احمد سہوایڈووکیٹ۔جناب حیدر علی عارف ایڈیشنل سیشن جج (ون)۔میاں مدثر عمر بودلہ۔محمد سرفرازایڈیشنل سیشن ججز۔محمد اجمل وٹو سول جج (ون)۔سول ججزعابد اسلام کوڑیانہ ۔شہزاد اسلم بھٹی ۔ذیشان حیدر ۔وقاص ہاشم اورصدر بار کی مکمل کابینہ نے شاندار استقبال کیا۔کلرک صاحبان نے بھی جناب چوہدری محمدوسیم انجم صاحب پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔بار روم میں باضابطہ تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا

 

جس کی سعادت بشیر احمد ضیاء رامے ایڈووکیٹ کو حاصل ہوئی ، نعت شریف کا نذرانہ رانا سعید الدین ایڈووکیٹ نے پیش کیا جس کے بعد قومی ترانے کا اہتمام کیا گیا جو تمام وکلاء اور ججز نے احترام میں کھڑے ہو کر وطن سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ۔جناب سیشن جج صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا

 

 

کہ صدر بار نے ہمیشہ وکلاء کی فلاح کے کاموں کو اہمیت دی اور صدر بار چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ کو ڈسپنسری کے قیام پرمبارک باد پیش کی اور کہا چیچہ وطنی بار انکی دوسری آنکھ ہے وہ اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہیں

 

کہ چیچہ وطنی بار کا کوئی کام نا مکمل نہ رہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل کی سطح پر یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب بھی اپنی مثال آپ تھی جس کا حصّہ بننے پر انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی تھی

 

تقریب سے یہاں سے تبدیل ہونے والے ہر دلعزیز ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمدوسیم انجم نے بھی خطاب کیا ۔جن کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی بار سے ملنے والا پیار مثالی ہے اب بھی خود کو چیچہ وطنی بار کا فرد تصور کرتا ہوں اور یہاں سے جو عزت اور پیار ملا اسکو کبھی فراموش نہیں کر سکتا

 

سینئر ایڈووکیٹ امان الحق بٹ نے ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد وسیم انجم صاحب کو اپنی غزل پیش کی اور پڑھ کر سنائی جسے بار نے خوب سراہا

 

صدر بار چوہدری اشفاق ولی صاحب ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں جب صدر منتخب ہوا تھا تو میں نے اپنے آپ سے یہ ارادہ کیا تھا کہ میں اپنی بار کیلئے ایسے کام کر کے جاؤں گا کہ بار ہمیشہ مجھے اچھے لفظوں میں یاد کرے گی۔

 

صدر بار نے مزید کہا کہ جناب سیشن جج صاحب نے ڈسپنسری کے قیام کی منظوری کروا کریہ ثابت کیا ہے کہ وہ چیچہ وطنی بار سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں میں نے ہر کام اپنی کابینہ کی مشاورت کے بعد کیا۔

 

آخر میں کرکٹ ٹیم بار کی جانب سے چوہدری وسیم انجم کو ٹیم کی آفیشل کٹ دی گیی اور صدر بار کی جانب سے چوہدری محمد وسیم انجم صاحب کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بار کی اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی ۔

 

 

اپنی رائے کا اظہار کریں