
میران شاہ:
شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ میں ایک مشتبہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر علاقے میں پیدل چلنے والے تھے۔
زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کیا گیا۔
مشتبہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور ہدف کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں،
کے یو میں خاتون خودکش بمبار نے 3 چینی باشندوں کو ہلاک کر دیا۔
سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ، کوئٹہ کے بلیلی علاقے میں ایک زور دار دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک خاتون اور اس کے بیٹے سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دو درجن سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے، جس نے پولیس کے گشت کو نشانہ بنایا تھا۔
کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اظفر مہیسر نے بتایا کہ حملے میں ایک پولیس ٹرک جس میں پولیس اہلکار تھے، کو نشانہ بنایا گیا۔ مہیسر نے مزید کہا کہ ایک پولیس اہلکار پولیس ٹرک کے اندر ہلاک ہوا، جب کہ ایک خاتون اور اس کا بیٹا دوسری گاڑی میں، کوئٹہ جاتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔