پرویز اختر خاں کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولز چینز سسٹم کے نمائندگان کا اہم اجلاس

چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پرویز اختر خاں کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولز چینز سسٹم کے نمائندگان کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ناظرہ قرآن کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے اسکولز کو ہدایات جاری کر دی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور نے اجلاس میں ناظرہ قرآن کے حوالے تمام پرائیویٹ اسکولز کے نمائندگان کو اعتماد میں  لیا۔

تمام اداروں کے نمائندگان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کے ساتھ ناظرہ قرآن کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس میں لاہور گرامر، سٹی اسکولز، لاکاس اسکولز، قاضی اپیکس، امریکن لائیسٹف، سمارٹ اسکولز، الائیڈ اسکولز، دارارقم اسکولز اور پاک ترک معارف اسکولز و دیگر نے شرکت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں