راولپنڈی میں تیز بارش کا سپل پیر تک رہنے کا امکان

راولپنڈی میں تیز بارش کا سپل پیر تک رہنے کا امکان ہے۔

واسا راولپنڈی نے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے تحت رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ایم ڈی راجہ شوکت محمود نے کہا کہ نکاسی آب کے لیے ہیوی مشینری کو عملے سمیت نشیبی علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے اور متوقع بارشوں سے قبل اور بعد کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

راجہ شوکت کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں