راولپنڈی میں 2 دنوں میں 27 موٹرسائیکلیں چوری

راولپنڈی میں 2 دنوں میں 27 موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 24 گھنٹوں کے دوران شہریوں کو 13 موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔

تھانہ صادق آباد کی حد ود سے احمدزین، ادریس علی اور تنویراحمد جب کہ کینٹ سے اختر اور نصیر آباد سے گل ارشد کی موٹرسائیکلیں غائب ہوگئیں۔

تھانہ ائیرپورٹ سے یاسر علی اور مرید الیاس جب کہ  صدر واہ سے زبیرعباس اور عشرت شاہ کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے۔

تھانہ صدر بیرو نی سے اختر محمود اور عاصم سعید جب کہ کہوٹہ سے عبدالمحسن کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔

متعلقہ تھانوں نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں کی حدود سے14 موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی تھیں۔

راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کی حدود سے محمدعاطف، نیو ٹاؤن کی حدود سے عطاء اللہ، شازیب خان اور محمد حارث علی کی موٹرسائیکل غائب ہوگئی۔

تھانہ صادق آباد کی حدود سے محمد ساجد، غلام شبیر، کینٹ کی حدود سے عامر خان اور احسن قاروق بھی موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔

تھانہ سول لائن کی حدود سے محمد عادل، ائیر پور ٹ کی حدود سے بنارس خان، اقبال خان اور محمد بلال کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہوگئیں۔

تھانہ صدربیرونی کی حدود سے ملک محمد جنید اور روات کی حدود سے ذوالفقار علی کی موٹرسائیکل بھی چور لے اڑے

پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں