صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمت اور مقبولیت ہے تو بلاول بھٹو کی طرح عوام سے رابطہ عوام کے درمیان آکر کریں۔
ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بند کمرے میں بیٹھ کر عوام سے تو رابطہ برطانیہ اور امریکہ سے بھی ہو رہا ہے۔
بند کمرے میں بیٹھ کر عوام سے تو رابطہ برطانیہ اور امریکہ سے بھی ہورہا ہے ، ہمت اور مقبولیت ہے تو بلاول بھٹو زرداری کی طرح عوام سے رابطہ عوام کے درمیان آکر کریں گلیوں ، سڑکوں اور محلوں میں نکلیں گاؤں گاؤں جاکر دکھائیں ۔۔۔ https://t.co/vihOYUmYeA
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) January 21, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ہمت اور مقبولیت ہے تو بلاول بھٹو زرداری کی طرح عوام سے رابطہ عوام کے درمیان آکر کریں، گلیوں، سڑکوں اور محلوں میں نکلیں، گاؤں گاؤں جا کر دکھائیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں