ملک بھرمیں کورونا کے بڑھتے کیسز این سی او سی نے نئی پابندیوں کا نفاد کر دیا

اسلام آباد:عالمی وبا نے جہاں پوری دنیامیں ایک دفعہ پھر تباہی ،خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے وہیں پاکستان میں بھی   کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،پاکستان میں صرف آج ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔پاکستان میں کیسز بڑھنے کی رفتار کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے نئی پابندیوں کا نفاذ کر دیا جس کے تحت مکمل ویکسی نیشن والے افراد کو ہی مساجد میں داخلہ کی اجازت ہو گی ،نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی لازمی ہو گا ۔این سی او سی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مساجد بازاروں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جا رہا ہے ،این سی اوسی کے اجلاس میں ملک بھر میں بیماریوں کی موجودہ صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں