موجودہ حکومت پارلیمانی روایات سے نا واقف ہیں، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پارلیمانی روایات سے ناواقف ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے قومی سلامتی سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی جیسے اہم معاملے پر پارلیمان کو بے خبر رکھا گیا، پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینا باعث تشویش ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملکی سلامتی کے معاملے پر کبھی سیاست نہیں کی نہ کبھی کرے گی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پارلیمانی روایات سے نا واقف ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں