لاہور‘ تین ماہ تک بجلی کا بل نہ دینے والوں کے کنکشن کاٹنے کا حکم

صارفین سے واجبات کی مد میں اڑھائی ارب وصول کرنے ہیں‘ سردیوں میں بل نہیں لیں گے تو گرمیوں میں مشکل ہو گی‘ لیسکو 

لاہور میں تین ماہ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کے تمام کنکشن کاٹنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صارفین سے واجبات کی مد میں ڈھائی ارب روپے وصول کرنے ہیں، صارفین کے بجلی کے بلوں کی اقساط پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔لیسکو حکام کے مطابق سردیوں میں تمام بل بقایاجات سمیت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ سردیوں میں بل نہیں لیں گے تو گرمیوں میں مشکل ہو گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ریکوری کم ہونے پر تین ماہ کے بقایاجات کی عدم ادائیگی والے کنکشن کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں