لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں اشیاء خوردونوش پر ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت، گورنر چودھری سرور نے منافع خوروں کیخلاف ایکشن کیلئے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کر دیئے۔ وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی 12 رکنی پر ائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کونسل میں 4 صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران شامل ہونگے۔ وزیر برائے انڈسٹری، وزیر بر ائے لائیوسٹاک، وزیر خوراک اور ایگری کلچر کونسل کے رکن ہوں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں