پنجاب میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافہ

پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا ہے، پنجاب میں اومی کرون کے نئے کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 50 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی جن میں سب سے زیادہ 27 کیسز کی لاہور سے تصدیق ہوئی جبکہ ننکانہ صاحب سے 3 اوکاڑہ اور منڈی بہائولدین سے 1,1 مریض رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 9.6 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ لاہور میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 378 اور پنجاب میں 402 تک جاپہنچی۔

 واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں دریافت ہوئی کورونا وائرس کی نئی قسم کو ’’تشویشناک ویریئنٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے یونانی حرف ’’اومیکرون‘‘ کا نام دیا ہے۔

اس سے بیشتر کورونا کی اس نئی قسم کو ایک نمبر ’’بی ڈاٹ ون ڈاٹ ون فائیو ٹو نائن‘‘ دیا گیا تھا، اب تک کورونا وائرس کی مختلف اقسام سامنے آ چکی ہیں جنہیں عالمی ادارہ صحت ایلفا اور ڈیلٹا جیسے نام دے چکا ہے۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ویریئنٹ اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں