آئندہ سیزن میں صرف وزارت سائنس کے منظور شدہ پنکھے بیچے جائیں گے

ئندہ سیزن میں صرف وزارت سائنس کے منظور شدہ پنکھے بیچے جا سکیں گے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت 10 کروڑ پنکھے زیر استعمال ہیں اور ناقص میٹیریل کے استعمال کے باعث پنکھے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

ادارے نے کہا کہ معیاری پنکھوں کے استعمال سے 3400 میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے، کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کے استعمال سے بجلی کے بل میں بھی کمی آئے گی۔

وزارت سائنس کا کہنا تھا کہ بچت ہونے والی بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جا سکے گا۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ ایس آر او جون 2022 سے نافظ العمل ہو گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں