وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں مختلف ملکی و سیاسی امور پر گفتگو ہوگی۔وزرائے اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا ۔جس میں شرکت کیلئے تمام وزرائے اعلیٰ کو دعوت نامے ارسال کردئیے گئے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں نئی مردم شماری کا معاملہ زیر غور آئے گا جس پر وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مردم شماری پر مشترکہ مفادات کونسل کااعلامیہ جاری کردیا گیا۔وزراء کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی، مردم شماری سے متعلق تجاویز پیش کرنے کے لیے وزرا کی کمیٹی 11 فروری 2020 کو بنائی گئی تھی۔اعلامیے کے مطابق گزشتہ برس اپریل کے دوران اجلاس میں وزراء کمیٹی نے 6 اجلاسوں کے بعد 2017 کی مردم شماری سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ 22 دسمبر 2020 کو کابینہ نے کمیٹی کی تجاویز کو منظور کرکے مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجا تھا۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں