اہم خبریںشوبز

ماہرہ خان اور ریتک روشن ایک ساتھ

دس روزہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شوبز کی معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں، جن میں کئی نامور نام شامل ہیں۔

گزشتہ روز پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے ایک ساتھ فیسٹیول میں شرکت کی، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے، دونوں اسٹارز کی ایک ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اس سے پہلے بھی ریتک روشن، ماہرہ خان کی انسٹاگرام پر پوسٹ پر کمنٹ کر کے ان کے کام اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کر چکے ہیں۔ فلم مولا جٹ کے آنے سے پہلے بھی انہوں نے ماہرہ کو ان کے کردار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

اس سے پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ میں ماہرہ خان نے بلیو ڈریس میں شرکت کی تھی  جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button