اہم خبریںپاکستان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

ہسپتالوں کو مکمل فنگشنل رکھا جائے اور ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے ڈیوٹی روسٹرز جاری کیے جائیں۔

ساہیوال(ارشد سردار چودھری)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منٹگمری ہال میں منعقد ہوا

جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی، سی ای او ایجوکیشن محمد اکرام، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر افتخار سمیت پولیس، میپکو اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اے ڈی سی ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ نے نے میونسپل اداروں کو ہدایت کی کہ عید سے پہلے ضلع بھر کی تمام مساجد اور اجتماع کی جگہ کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ پانی کاچھڑکاؤ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کے لئے مختلف پوائنٹس قائم کئے جائیں اور آلائشوں کو فوری اٹھایا جائے تاکہ شہر میں صفائی کو برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بڑے اجتماعات کی جگہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔

انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں کو مکمل فنگشنل رکھا جائے اور ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے ڈیوٹی روسٹرز جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کھمبوں کے ساتھ لٹکی تاروں کو بھی فوری ہٹا نے کی ہدایت کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button