اہم خبریںپاکستان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جمشید مبارک بھٹی کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

جیل میں نوعمر وارڈ، ہسپتال، خواتین وارڈ اور اسیران کی بارکس کا دورہ کیا ،جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

ساہیوال(ارشد سردارچودھری )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جمشید مبارک بھٹی نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا جہاں سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے انکا استقبال کیا۔

سول جج سید ضمیر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے جیل میں نوعمر وارڈ، جیل ہسپتال، خواتین وارڈ اور دیگر اسیران کی بارکس کا دورہ کیا ور جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے دورے کے دوران کچن اسیران میں صفائی اور کھانے کے معیار کو چیک کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمشید مبارک بھٹی نے معمولی جرائم میں ملوث 21اسیران کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں انہوں نے جیل میں امتحانی سنٹر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے جیل ہسپتال میں قیدیوں کے لئے بیڈز اور دیگر طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button