اہم خبریںتعلیمپاکستان

کمشنر ساہیوال وچیئرمین ساہیوال بورڈ کی زیر صدارت کمشنر آفس میں بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، سیکرٹری ساہیوال بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت اور ممبران کی شرکت۔

ساہیوال(ارشد سردار چودھری)کمشنر ساہیوال وچیئرمین ساہیوال بورڈ شعیب اقبال سید کی زیر صدارت کمشنر آفس میں بورڈ کی گورننگ باڈی کے اجلاس کا انعقاد، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں طلبہ و طالبات کی طرف سے امتحان شروع ہونے تک داخلہ فارم جمع کرواتے رہنے پر کمشنر کا اظہار ناپسندیدگی،

طلبہ و طالبات کے داخلہ فارمز کو بروقت جمع کروانے کو یقینی بنانے اور انہیں بھاری لیٹ فیس سے بچانے کا جامع طریقہ کار وضع کیا جائے،کمشنر کی ہدایت۔ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی گورننگ باڈی کے اگلے اجلاس میں جامع سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، سیکرٹری ساہیوال بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت اور ممبران کی شرکت۔ اجلاس میں امتحانات کو شفاف بنانے اور ان کے انعقاد میں پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنے کے لئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے مختلف فیصلوں کے نوٹیفیکیشن ساہیوال بورڈ میں لاگو کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ حکام پر زور دیا کہ ان کی تمام توجہ امتحانات کے بروقت انعقاد اور طلبہ و طالبات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ انہوں نے بورڈ کیلنڈر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں عدنان محمود کی ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تقرری اور ڈپٹی آفیسر کانفیڈینشل پریس ثناء اللہ کے معاہدے میں مزید 6ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button