مینار پاکستان کے سائے تلے شجر سایہ دار اور ثمر بار ( حسب منشا ) منشاقاضی

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

آج میرا دل بہت خوش، مسرور اور مطمئن ھے اس لئیے کہ مینار پاکستان کے سائے تلے میں نے ایک شجر سایہ دار اور ثمر بار دیکھا ھے ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

جس کا سایہ ابر رحمت سے کم نہیں اور جس کا ثمر مریضوں کو حیات نو عطا کرتا ھے اور آنے والی نسلوں کی اصلوں کی فصلوں کو شاداب وسیراب کر رھا ھے الللہ تعالیٰ اس شجر سایہ دار کو سلامت رکھے اور آپ کی خدمات کا صلہ الللہ تعالیٰ اجر عظیم کی صورت میں دے ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

ویسے تو ھم نے اپنے مشاھیر کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا ھے ، حسرت موہانی نے کہا تھا یہ قوم ھماری خدمات کے صلے میں ھمیں سزا تو دے سکتی ھے مگر اس کی جزا الللہ تعالیٰ دے گا ، ڈاکٹر عبد القدیر خان بین الاقوامی شہرت یافتہ عظیم ایٹمی سائنسدان ھمارے قلم قبیلے کے سردار اور میر کارواں ھیں

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

آپ کی دورس نگاہ کا اور بلند پایہ سوچ کا زاویہ ء نگاہ مثبت رابطوں کا اعتراف حقیقت ھے آپ نے عربی زبان کے اس محاورےافضل الاشغال خدمت الناس کو حرزِ جاں بنا لیا ھے کہ انسانی کاموں میں نہایت برتر اور افضل کام انسان کی خدمت ھے ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

ڈاکٹر صاحب کی پوری زندگی خدمت خلق سے عبارت ھے آپ کی سوچ تعصب سے بالا تر اور اخلاص، سلوک اور طرز زندگی بندگی کی آئینہ دار ھے ، ایسے بے مثل قومی ھیرو قسمت سے قوموں کو ملتے ھیں ، قیمت سے نہیں ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

خود تکلیف میں اور نوع انسانی کو راحتوں اور مسرتوں کے سامان فراھم کرتے ھیں ایسے بطل جلیل تاریخ میں زندہ رھنے ھیں

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

میں ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی سیکرٹری جناب محمد ناصر اقبال خان کا بے پناہ ممنون احسان ھوں جنہوں نے میری دیرینہ آرزو جگا دی اور خدمت خلق کی شمع روشن کرنے والے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی جستجو میں آپ کے ترجمان جناب ڈاکٹر شوکت ورک کی گفتگو سے قلب و روح کو شاداب وسیراب کیا ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

اسلام آباد سے خاص طور پر اس اجلاس کی صدارت کے لئیے کلب کے صدر جناب مظہر برلاس نے اپنا خلا سردار معظم سردار مراد علی خاں کی قیادت اور سیادت میں پر کیا اور صدارت کی کرسی پر مرکزی سیکرٹری جناب محمد ناصر اقبال خان اور میاں حبیب اللہ کے درمیان سردار مراد علی خاں مدیر روزنامہ بیتاب لاھور جلوہ افروز ہوئے ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

میزبان خاص ڈاکٹر اے کیو خان ھسپتال کے CEO فضیلت مآب جناب ڈاکٹر شوکت ورک کی کارکردگی کا حسن گفتگو میں سادگی اور سہل اور بے میل پیغام دلوں میں سیدھا اترتا جا رہا تھا ، آپ نے سورہ کوثر کی تلاوت اور مرزا رضوان کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے آغآز کیا اور ھسپتال کا خیال اور اسے پرشکوہ عمارت میں کیونکر فلک بوس ھوا ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں قافلہ ء نو بہار اپنی منزل مراد تک پہنچنے میں کونسی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جن کو شوکت ورک نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے عزم بالجزم کے کدال سے مشکلات کے پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کر دیا ، ، شفق لہو میں نہائی ، سحر اداس ھوئی ،،،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

کلی نے جان گنوا دی شگفتگی کے لئیے ،، ڈاکٹر شوکت ورک نے بتایا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا ھوم ورک ھمالہ کی رفعتوں سے ھمکنار ھے اور انہوں نے اپنا پیغام ان لوگوں کو گوش گزار کیا ھے جو استاد ھیں اور جن کے شاگردوں میں وزیراعظم ، صدر مملکت ، وزیر ، سفیر ، مشیر اور مزدور ھیں

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

اور میں خود بھی اسی قبیل سے تعلق کو اپنے لیئے باعث اعزاز سمجھتا ھوں ، اس میں کوئی شک نہیں ھے صحافت ایک مقدس فرض شناسی کا شعبہ ھے ، نیکی اور بھلائی کے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی مسیحائی سے کم نہیں ھے ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

مظہر برلاس ، دلاور چوھدری ، سردار مراد علی خاں ، محمد ناصر اقبال خان ، میاں حبیب اللہ ، فاروق تسنیم ، تاجدارِ ختم نبوت کمیٹی لاھور ھائی کورٹ کے چئیرمن صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ، محمد اویس رازی ،سلمان پرویز ، پروفیسر عارف انجم ، ناصر عباس چوھان نے ھمیشہ صحافت میں فوٹو گرافی کی ھے مصوری نہیں کی ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

اس وقت نیکی اور بھلائی کے کام کرنے والے افراد کی فوٹو گرافی ھو رھی ھے ، مصور افریقہ کی کالی کلوٹی خاتون کو امریکہ کی حسینہ ء عالم ظاہر کر سکتا ھے لیکن فوٹو گرافر کے بس کی بات نہیں ھے اس کو جو نظر آتا وہ عوام کو دکھا دیتا ھے ، نیکی اور بھلائی کی منزل ھوتی ھے اور برائی اور بدی کا انجام ھوتا ھے آج دل بہت مسرور ھے

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

اس لئے کہ آپ نے جو کام کیا ھے وہ نیک عمل تھا اس لیئے آپ کا دل مومن کا دل ھے ، اور دانائی ، حکمت ، علم اور فراست مومن کی گمشدہ میراث ھے اس لئے یہ جہاں سے بھی ملے لے لو اور اس کے لیئے ضروری ھے

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

کہ ھم سب اس ھسپتال کی نیک نامی کے سفیر بن جائیں ، آخر میں جناب شوکت ورک نے نوید مسرت دی کہ یہ ھسپتال ایک کالم نگار کے خیال آفریں تحریک کا پرشکوہ پانچ سو بستروں پر مشتمل ھسپتال ھے

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

جس کی پرشکوہ عمارت بہت جلد پیکر محسوس میں ڈھل جائے گی اس لئیے نیکی کی آب جو میں اپنے حصے کا پانی ڈالنے کی دعوت دی گئی ھے ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

شکوہ و شکایات سے ہرھیز اور صبر و شکر گزاری کو حرزِ جاں بنا کر نیکیوں کو سمیٹے کی دعوت دی گئی ھے ، نام چاھتا ھے تو فیض کے اسباب بنا ،، پل بنا، چاہ بنا مسجد و تالاب بنا ،

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

آخر میں شوکت ورک کے برادرِ محترم کی ناگہانی وفات اور الطاف حسن قریشی کے برادرِ اکبر ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ، ، ،

مینار پاکستان کے سائے تلے شجر سایہ دار اور ثمر بار ( حسب منشا ) منشاقاضی

Shaded tree under the shade of Minar Pakistan and Samar Bar (as desired) Mansha Qazi

آسماں ان کی لحد پہ شبنم افشانی کرے اور سبزہ ء نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرئے آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں