اہم خبریںبزنس

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27روپے تک کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کا ہوا تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا۔
اسحاق ڈار نے مجھ سے پوچھا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق اتنا کیوں ہو گیا،میں نے بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں۔ ملک بوستان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ میں اثر پڑا ہوا ہے،بروقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button