اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

پب جی گیم ایک اور جان لے گئی‘ گیم کھیلنے کے لیے سمارٹ فون کی ضد‘ نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو گولی مار لی

بہاولنگر(این این آئی) پب جی گیم ایک اور جان لے گئی۔ گیم کھیلنے کے لیے سمارٹ فون کی ضد‘ نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو گولی مار لی۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے نواحی گاؤں میں نوجوان عاطف منیر نے گیم کھیلنے کے لیے سمارٹ فون نا ملنے خود کو گولی مار لی۔ والدین نے بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا مگر بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ نوجوان باپ سے پب جی گیم کھیلنے کے لیے سمارٹ فون خریدنے کا اصرار کرتا تھا۔ باپ کے سمارٹ فون خریدنے سے منع کرنے پر غصے میں آکر خود کو گولی مار لی۔ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button