عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت‘ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

 معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنے سابق قریبی دوست عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ہوگئیں۔ حال ہی میں عاصم اظہر نے کراچی میں ایک میوزک کنسرٹ کیا جس میں جہاں ان کے ہزاروں مداحوں نے شرکت کی تو وہیں ہانیہ عامر بھی گلوکار کا کنسرٹ انجوائے کرنے وہاں پہنچیں۔عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کی شرکت پر مزاحیہ میمز شیئر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں