الحمدللّٰہ پاکستان کی عالمی کرکٹ میں فتح یاب واپسی ایک بہت بڑی کامیابی ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ پاکستان کی عالمی کرکٹ میں فتح یاب واپسی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس کے آخری روز میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ اس سیریز میں پاکستان کو ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔بنگلادیش کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اچھی بیٹنگ دیکھنے کو ملی اور پاکستان ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر عابد علی اور عبداللہ شفیق کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت فتح حاصل کی۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں