گھر سے دور فتح حاصل کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے رمیز راجہ کی قومی ٹیم کو مبارکباد 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر سے دور فتح حاصل کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹرننگ پِچ پر 200 رنز کا تعاقب ایک طرح کا امتحان تھا، ٹیم نے رنز کا تعاقب بہترین طریقے سے کیا، گھر سے دور فتح حاصل کرنا ہمیشہ بہت خاص ہوتا ہے۔ 

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں