گرین میٹرک رینکنگ میں زرعی یونیورسٹی کی ملک بھر میں تیسری پوزیشن: وی سی

ملتان( خصوصی  رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نامزد کمیٹی نے دورہ کیا۔ یونیورسٹی کا دورہ کرنے کا بنیادی مقصد تدریسی و تحقیقی سر گرمیوں کو جانچنا تھا۔ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بریفنگ دی ڈاکٹر آصف علی نے بتایا کہ زرعی جامعہ دوسرے اداروں اور یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ یونیورسٹی میں تحقیقاتی امور کو ترجیح دینا جامعہ کا طرہ امتیاز ہے۔ مزید کہا کہ یونیورسٹی کی خدمات کو ملکی  غیر ملکی سطح پر سراہا گیا ہے۔ حالیہ گرین میٹرک رینکنگ میں جامعہ ملکی سطح پر تیسری پوزیشن اور بین الاقوامی سطح پر 243پوزیشن پر براجمان رہی ہے۔اس موقع پر ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار، رجسٹرار عمران محمود،ٹریثرا  رفیق فاروقی، کنٹرولر امتحانات سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے چیئرمینز بھی موجود تھے۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں