ملتان کی تاریخی حیثیت بحال کر کے مثالی ڈویژن بنائینگے: کمشنر

ملتان ( لیڈی رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کیلئے درواز ے کھلے ہیں ۔عوام اپنے کسی بھی جائز مسئلے اور شکایت کے حل کیلئے ان کے دفتر آسکتے ہیں۔انہوں نے کہاملتان کی تاریخی و قدیمی حیثیت بحال کرکے مثالی ڈویژن بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل قربان فاطمہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ملتان میں پارکوں کی بحالی‘ سٹریٹ لائٹس ‘داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی‘ عوام کوپینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور عوام کو حکومتی سہولیات کی فوری ڈلیوری کیلئے انتظامیہ کو متحرک کردیا ہے۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں