امریکہ ایران کی براہ راست جھڑپیں: 9 ایرانی فوجی جاں بحق

تہران: خلیج بصرہ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والی براہ راست جھڑپ میں پاسداران انقلاب اسلامی فورسز کے 9 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

 نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کی مہر خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کمانڈر علی رضا نے کسی تاریخ کا ذکر کیے بنا خلیج بصرہ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والی براہ راست جھڑپوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاسداران انقلاب اسلامی بحریہ کے درمیان متعدد  دفعہ براہ راست جھڑپیں ہوئی ہیں۔کمانڈر علی رضا کے مطابق جھڑپوں میں ہمارے 9 فوجی شہید ہوئے ہیں۔ جھڑپوں میں سے بعض کو ذرائع ابلاغ سے پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ہم نے بھی 9 جوابی حملے کئے ہیں۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں