صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے:وزیراعظم

وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے منشور کے مطابق صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی آلودگی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ آلودگی سے لڑنے کے لیے خصوصی طور پر بڑے شہروں میں پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ متعلقہ محکمے فوری طورپر ضروری اقدامات کریں۔ ہمارے بڑے شہروں کو آلودگی سے بچانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کریں۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں