ن لیگ ڈرامے کر رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان کا طنزیہ وار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو اور دیگر سامنے آنے والی دستاویزات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جو آڈیو ٹیپس نکل رہی ہیں ججز کے نام آرہے ہیں، سب ڈراما ہے۔ قومیں اس لیے غریب ہوتی ہیں جب ان کے وزیراعظم اور وزرا چوری کرتے ہیں

عمران خان نے کہا کہ 2016 میں پاناما کیس آیا، دنیا میں جنہوں نے اپنا پیسہ چھپا کر آفشور اکاونٹس میں رکھے تھے، ان کا نام آیا، ان میں سے ایک نام آیا لندن کے مہنگے ترین علاقے میں فلیٹ ہیں اور ان کی مالکہ مریم صفدر تھیں۔انہوں نے کہا کہ بات یہاں سے شروع ہوئی، اس کے بعد عدالت میں کیس گیا، اس کے بعد جے آئی ٹی بنی اور پھر سپریم کورٹ میں کیس آیا اور نواز شریف کو سزا ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ کامیاب وہ نہیں ہوتا جو ذہین ہوتا ہےبلکہ کامیاب وہ ہوتا ہے جو بڑی سوچ، بڑا خواب رکھتا ہے اور اس کے بعد ہار نہیں مانتا ہے، جتنی اوپر سوچ رکھیں گے، اتنی زیادہ مایوسیاں آئیں گی، انسان کے کردار کی پہچان برے وقت میں ہوتی ہے، مشکل وقت میں پتہ چلتا ہے کہ انسان کا حوصلہ کتنا بلند ہے



Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں