اہم خبریںبزنس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں مزید بڑھ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 26پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1روپیہ مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے نئے کاروباری ہفتے میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 283روپے 85پیسے تک پہنچ گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 288روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button