کاملا ہیرس امریکی تاریخ بدل کر رکھ دی! ایسا کام کر دکھایا جو صرف فلموں میں ممکن تھا

 

نیویارک(نیوز ڈیسک ) نائب صدر کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون بن گئیں جنہیں صدر جوبائیڈن کے صحت کے معائنہ کے دوران مختصر طور پر صدارتی اختیارات دیئے گئے ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق کاملا ہیرس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے میڈیکل چیک اپ کے دوران صدر کے اختیارات سنبھالے تھے ۔

اس طرح وہ امریکی تاریخ میں صدر کے اختیارات سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں ۔کاملا ہیرس نے ایک گھنٹہ 25 منٹ کیلئے صدارتی اختیارات سنبھالے اور بعد میں امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیکل چیک اپ کے بعد صدارتی عہدہ دوبارہ سنبھال لیا ۔ہیرس نے وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں اپنے دفتر سے اپنے فرائض سرانجام دیے ۔

مسٹر بائیڈن کے ڈاکٹر نے طبی معائنہ کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت مند ہیں اور اپنے فرائض انجام دینے کے قابل ہیں ۔طبی معائنہ صدر کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں