امریکہ کا پاکستان کو 70 لاکھ ڈالرز فراہم کرنے کا فیصلہ مگر کیوں؟

 

سنگاپور سٹی(نیوز ڈیسک ) امریکہ پاکستان کو70 لاکھ ڈالرز فراہم کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک نے بتائی ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے پراجیکٹ کے تحت پاکستان کو ملے گی۔جاری کردہ اعلامیے

میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم سے غربا اور نادار افراد کی معاونت کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے واضح کیا گیا کہ فراہم کی جانے والی رقم کورونا وائرس کے دوران بیروزگار ہونے والوں کے لیے مختص ہو گی۔

ایشائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے دی جانے والی رقم احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جائے گی۔

Akhtar Sardar

اپنی رائے کا اظہار کریں