حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا ویکسینیشن اور انسداد ڈینگی مہم پر فوکس بڑھا دیا گیا

akhtarsardar.com

ساہیوال (ارشد سردار چودھری)حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا ویکسینیشن اور انسداد ڈینگی مہم پر فوکس بڑھا دیا گیا-

اس سلسلہ میں جاری اقدامات کا جائزہ لینےکےلئےافسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں -ضلع میں جاری مہم کا جائزہ لینےکے لئے ڈپٹی کمشنر واجد شاہ سے ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک خالد محمود نے ملاقات کی محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے-

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے ریچ ایوری ڈور مہم اور تدارک ڈینگی مچھر کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا اور پہلی دوسری ڈوز لگانے ،ویکسینیشن سنڑرز اور ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے سہولیات بارے بریفنگ دی-

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر نجی میں ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو سروس کی فراہمی روک دی گئی ہےضلع میں ریڈ مہم کو خود مانیٹر کررہا ہوں-ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ
این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرایا جائے شہری ڈینگی مچھر کےخاتمہ کیلئےہدایات پر عمل کریں-

اپنی رائے کا اظہار کریں