ساہیوال میں اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے نیب کے زیر اہتمام مقابلہ جات کا انعقاد

akhtarsardar.com

ساہیوال (ارشد سردار چودھری )گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین فرید ٹاؤن ساہیوال میں اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے نیب کے زیر اہتمام مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شہباب فاطمہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ ان مقابلہ جات کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کے مابین مسابقت کی فضا پیدا کر کے کرپشن کے خلاف نفرت کا بیانیہ پیدا کرنا ہے جس کی بدولت ملک سے کرپشن ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

اسی طرح ضلع اوکاڑہ اور پاک پتن کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں بھی ان مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جن میں طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں