محکمہ فشریز پنجاب کے ڈائریکٹر فشریز(ایڈمن) چوہدری افتخار احمد کا دورہ ساہیوال و پاکپتن

akhtarsardar.com

 

ساہیوال(ارشد سردار چودھری ) محکمہ فشریز پنجاب کے ڈائریکٹر فشریز(ایڈمن) چوہدری افتخار احمد کا دورہ ساہیوال و پاکپتن ۔ ٹیم کے ہمراہ مختلف سکیموں کا جائزہ۔ دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چوہدری افتخار احمد نے بتایاکہ ضلع پاکپتن میں چک نمبر 63 ای بی عارف والاکے مقام پر فش سیڈ نرسری یونٹ کی تکمیل ہو چکی ہے۔

یہاں پر امسال تمام اقسام کا بچہ مچھلی کی پیداوار اور سپلائی شروع ہو چکی ہے جو کہ ساہیوال ڈویژن کے فش فارمرز کے لیے ایک بڑی سہولت ہو گی کہ وہ نزدیکی مقام سے ہی گورنمنٹ کے سستے ریٹ پر بچہ مچھلی حاصل کر سکتے ہیں۔ شیخ شاہد مقبول ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ساہیوال ڈویژن ساہیوال، غلام کبریا خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ضلع پاکپتن اور عبدالرشید ایس ڈی او بلڈنگ عارف والا بھی ان کے ھمراہ تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں