غلام عباس فراست نے ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل کا چارج سنبھال لیا

akhtarsardar.com

 

ساہیوال(ارشد سردار چودھری سے )غلام عباس فراست نے ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل کا چارج سنبھال لیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر کی آرٹس کونسلوں کی طرح ساہیوال آرٹس کونسل میں بھی ادبی بیٹھک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس فراست کے مطابق ادبی بیٹھک کے قیام کا مقصد ادب کی ترویج و ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادبی بیٹھک کے قیام سے شعراء اور ادیبوں کو آرٹس کونسل میں روزانہ کی بنیاد پر اکھٹے مل بیٹھ کر ادب اور فن و ثقافت کے موضوعات پر آپس میں مکالمہ کے مواقع میسر آسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں قلم کاروں کی روزانہ نشستوں کے علاوہ ہفتہ وار مشاعرے اور ادبی تقریبات کے ساتھ ساتھ اہل قلم کی خدمات کو سراہنے کا انصرام بھی ہو سکے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں