- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

رحمۃ اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سارے امتی جنت میں جائیں گے ۔ تحریر : منشاقاضی

All the followers of Prophet Muhammad (peace be upon him) will go to Paradise Written by Mansha Qazi

0 7

اس گئے گزرے دور میں وہ دینی راھنما جو اخوت و محبت، بھائی چارے کی فضا پیدا کر رھے ھیں ان کا وجود غنیمت اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا بھی ضروری ھے

All the followers of Prophet Muhammad (peace be upon him) will go to Paradise Written by Mansha Qazi
All the followers of Prophet Muhammad (peace be upon him) will go to Paradise
Written by Mansha Qazi

جو مسلمانوں کی راھنمائی کے ساتھ مسیحائی بھی کرتے ھیں ان راھنماؤں میں متحدہ علماء کونسل پاکستان کے بانی سراپائے ایثار و قربانی مولانا عبد الرؤف ملک صاحب کا وجود کسی بھی معاشرے میں ایک روشن چراغ کی حیثیت رکھتا ھے ، آپ کی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہئے

 

- Advertisement -

الللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے، میں ان کو راھنما کے لقب سے یاد کر رھا ھوں مگر آپ کا انکسار انکار کرتا ھے وہ خادم علماء کرام کہلوانا پسند فرماتے ھیں۔

 

اتحاد امت کے حوالے سے آپ کی خدمات چراغ حق کی طرح روشن ھیں ، آپ آئے روز کسی نہ کسی عبقری شخصیت کے خیالات کے اظہار سے سننے والے کانوں حق و صداقت کی آذان دیتے رھتے ھیں اور یہ آپ کا عمل نصف صدی پر محیط ھے

 

اور اخوت و رواداری کی باد بہاری اس گلشن پاکستان میں چلا رھے ھیں ، گزشتہ شب حضرت محی الدین لکھوی رحمۃاللہ علیہ کے صاحبزادہ پروفیسر حماد لکھوی کا خصوصی خطاب حضور سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر خصوصی نشست کا اھتمام کیا گیا

 

تلاوتِ قرآن مجید کی تلاوت سے کاروائی کا آغاز ہوا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت ابولاسد محمد ریاض آسی اور افضل ملک کے حصے میں آئی ، خطبہ ء استقبالیہ میں مولانا عبد الرؤف ملک صاحب نے بزرگوں کی صحبت سے فیض یافتہ سعادت مند اولادوں کو معاشرے کا کار آمد شہری اور سرمایہ ء دین و دنیا قرار دیتے ھوئے

 

- Advertisement -

آج کے مہمان خاص فضیلت مآب جناب پروفیسر حماد لکھوی کو دعوت خطاب کی مؤدبانہ استدعا کی اور صاحبزادہ پروفیسر حماد لکھوی گویا ھوئے تو حیرت انگیز اور بصیرت کے سمندر سے انمول موتیوں کی لڑیاں جو قرآن و سنت کی روشنی کی کڑیاں تھیں

 

سن کر سامعین مبہوت رہ گئے ، جب آپ نے ناموس پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کہا کہ ھم امتی ھونے کا تو دعویٰ کر رھے ھیں

 

اگر قیامت کے روز سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ھمیں اپنی امت میں شمار نہ کیا تو ھمارا کیا حال ھو گا ، صاحبزادہ پروفیسر حماد لکھوی نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ھر امتی جنت میں جائے گا

 

بشرطیکہ اپنے آپ کو امتی کوالیفائی کرئے گا ، غالب نے درست کہا تھا ، ، کہ ۔ اس کی امت میں ھوں میرے رھیں کیوں کام بند ۔۔ واسطے جس شہہ کے غالب گنبد بے در کھلا اس میں کوئی شک نہیں ھے غالب نے یہی سنا ھوا تھا

 

اور ھم نے بھی یہی سنا ھوا ھے کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ھوں اس کی تائید صاحبزادہ پروفیسر حماد لکھوی نے بھی کی ھے وہ فرما رھے ھیں

All the followers of Prophet Muhammad (peace be upon him) will go to Paradise
Written by Mansha Qazi

کہ سارے امتی جنت میں جائیں گے مگر صاحبزادہ پروفیسر حماد لکھوی کو الللہ تعالیٰ اجر عظیم سے نوازیں جنہوں نے چودہ طبق روشن کر دیئے ھیں

 

کہ امتی ھی جنت میں جائے گا اس لیئے آؤ امتی بننے کے لیے اس معیار اور پیمانے پر پورا اتریں جس کا تقاضا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کرتے ھیں ۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -