- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

حفیظ، شعیب ملک ،عامر اور وہاب سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کا کنٹریکٹ ٹھکرا دیا

سینئر کرکٹرز بورڈ کے مجوزہ کنٹریکٹ پالیسی سے سخت ناخوش :ذرائع،نیشنل ٹی ٹوٹنی کے آغاز سے چند لمحوں قبل ترمیم شدہ کنٹریکٹ پر دستخط کیے

0 7

محمد حفیظ، کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کے مجوزہ کنٹریکٹ کو ٹھکرادیا۔ محمد حفیظ، کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کے مجوزہ کنٹریکٹ کو ٹھکراتے ہوئے صرف ایک ماہ کے معاہدے پر دستخط کردیے جسکے تحت وہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریںگے اور صرف 20 اکتوبر تک پی سی بی کی پالیسیوں کے پابند ہوںگے۔

 

 

ذرائع کے مطابق سینئر کرکٹرز بورڈ کے مجوزہ کنٹریکٹ پالیسی سے سخت ناخوش ہیں، اس لیے انہوں نے بورڈ حکام کے سامنے کنٹریکٹ ڈرافٹ کو من وعن تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ قومی کرکٹرز کا موقف تھا کہ انہیں بورڈ کا کنٹریکٹ منظور نہیں جب تک ہماری شرائط پر مبنی ڈرافٹ نہیں بنےگا، ہم اس پر دستخط نہیں کریںگے۔

 

 

- Advertisement -

اگر بورڈ کو یہ منظور نہیں تو پھر ہم گھر جانے کو تیار ہیں۔

 

 

- Advertisement -

کرکٹرز کے سخت رویے کو دیکھ کر ڈرافٹ میں فوری طور پر ترمیم کی گئی اور میچز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کرکٹرز نے اس پر دستخط کرکے بورڈ حکام کے حوالے کیا۔ اس دستخط شدہ کنٹریکٹ کے تحت قومی کھلاڑی فی الحال صرف ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچز میں شرکت کریںگے اور اس دوران پی سی بی کی میڈیا پالیسی، اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن قوانین کے پابند ہوںگے جب کہ میچ فیس کیساتھ ڈیلی الاؤنس بھی لیں گے۔

 

20اکتوبر کے بعد انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنیکی آزادی ہوگی اور ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد وہ پی سی بی کی میڈیا پالیسی سے آزاد ہوںگے۔ ان کرکٹرز میں واحد سینئر کرکٹر فاسٹ بولر محمد عامر ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی کیساتھ ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے بھی اپنی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے 2 ایونٹس کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دیگر سینئر کرکٹرز ون ڈے اور فرسٹ میچز کے کنٹریکٹ پر دستخط کا فیصلہ بورڈ کے رویے کو دیکھ کر کریںگے۔

 

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -